اگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی
کاپٹر معاہدہ میں بعض کانگریس قائدین کے ناموں کے آنے کے معاملہ پر آج راجیہ سبھا
میں شور و غل اور ہنگاموں کے مناظر دیکھے گئے ۔ لوک سبھا میں بھی کانگریس نے اس
معاملہ پر مباحث کا مطالبہ کیا تھا ۔ راجیہ سبھا میں بی جے پی کے رکن سبرامنیم
سوامی نے اگسٹا ویسٹ لینڈ معاملہ پر تحریک التوا پیش کی تھی ۔سونیا گاندھی کا
نام اس معاملہ میں لائے جانے پر کانگریس کے ارکان احتجاج کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں
پہونچ گئے تھے۔ کانگریس ارکان کو سبرامنیم سوامی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے بھی
دیکھا گیا۔ بعد میں ارون جیٹلی نے کہا کہ حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
0 comments: