Wednesday, 27 April 2016

بی جے پی کردار کشتی کی حکمت عملی پر عمل کررہی ہے : سونیا گاندھی



کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاہدہ سے متعلق بی جے پی کے الزامات پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ جو الزامات لگائے گئے ہیں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ صدر کانگریس کا کہنا تھا کہ بی جے پی دو سال سے حکومت میں ہے تحقیقات جلد سے جلد مکمل کی جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں ۔ سونیا گاندھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بی جے پی کردار کشتی کی حکمت عملی پر عمل کررہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ اگر بی جے پی دو سال سے اقتدار میں ہے تو آخر کیوں اس معاملہ کی تحقیقات مکمل نہیں کی ۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: