لوک سبھا میں آج
مرکزی وزیر نجمہ ہبت اللہ کی طرف سے رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی
کے خلاف کئے گئے شخصی ریمارک پر کافی ہنگامہ آرائی ہوئی ۔ اسٹینڈ اپ اور
اسٹارٹ اپ انڈیا سے متعلق بیرسٹر اویسی نے جب یہ سوال کیا کہ کیا اس اسکیم کے تحت
مسلمانوں اور اقلیتوں کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس سوال پر مرکزی وزیر
نجمہ ہبت اللہ نے بیرسٹر اویسی سے متعلق شخصی ریمارک کئے جس کے ساتھ ہی بیرسٹر اویسی
برہم ہوگئے جبکہ دیگر ارکان نے بھی مرکزی وزیر کے رویہ پر شدید احتجاج کیا ۔ اسپیکر
کوبیرسٹر اویسی اور دیگر اپوزیشن ارکان کو سمجھانے میں کافی مشقت کرنی پڑی ۔ نجمہ ہبت اللہ کو
اسپیکر سمترا مہاجن نے اپنے الفاظ واپس لینے کا مشورہ دیا ۔ بعد میں مرکزی وزیر وینکیا
نائیڈو نے بھی اس مسئلہ پر مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اس ریمارکس کوریکارڈس سے حذف
کردیا جائے اور کارروائی کو آگے بڑھایا جائے ۔
0 comments: