ریاستی
میوزیم میں رکھی ہوئی مصری ممّی کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ محکمہ آثار
قدیمہ کے پرنسپال سکریٹری بی وینکٹیشن نے بتایا کہ اسّی سال قبل حیدرآباد میں یہ
ممّی لائی گئی تھی اور اس میں پیداہورہی خرابی کو دیکھتے ہوئے مختلف طریقوں سے اس
کے تحفظ کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وینکٹیشن نے بتایا کہ ماہرین سے بھی صلاح و
مشورہ کیا جارہا ہے تاکہ ممّی میں پائے جانے والے نقائص کا پتہ چلایا جاسکے اور
اسے محفوظ رکھا جاسکے۔کیڑوں سے بھی اس کے تحفظ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اقدامات کئے
جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلہ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور اب اس کے کیس
کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔
0 comments: