Tuesday, 26 April 2016

راجندر نگر کے عمدہ ساگر میں تیراکی کے دوران تین بچے ہوئے غرقاب



راجندر نگر کے لکشمی گوڑہ میں واقع عمدہ ساگر میں پیراکی کے دوران تین بچے غرقاب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام جل پلی کے ساکنان چاند پاشاہ‘ سمیر اور پرشانت پیراکی کے لیے گئے تھے لیکن وہ گھر نہیں لوٹے ۔ افراد خاندان کی طرف سے بچوں کی تلاش کے دوران ان کے تالاب میں غرقاب ہونے کی اطلاع ملی ۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بچوں کی تلاش شروع کی اب تک دو بچوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں ۔ تیسرے کی لاش کی تلاش جاری ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ اس واقعہ سے جل پلی میں غم کی لہر دیکھی گئی ہے ۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: