ہندوستان اور
پاکستان کے خارجہ سکریٹریز کے درمیان آج دہلی میں ملاقات ہوئی ہے ۔ پٹھان کوٹ دہشت
گرد حملہ اور سرحد پار سے جاری دراندازی کے حالات میں خارجہ سکریٹریز کی اس ملاقات
کو کافی اہمیت کی نظر سے دیکھا جارہا ہے ۔ پاکستان کے خارجہ سکریٹری اعجاز احمد
چودھری نے اپنے ہندوستانی ہم منصب سبرامنیم جئے شنکر سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران
پٹھان کوٹ کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کی اطلاع ملی ہے ۔ پاکستان کے خارجہ
سکریٹری ہاٹ آف ایشیا اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہیں۔
اس سے پہلے پاکستان
کے خارجہ سکریٹری اعجاز احمد چودھری کا دہلی ایر پورٹ پہونچنے پر پاکستانی ہائی
کمشنر عبدالباسط نے استقبال کیا ۔ ایر پورٹ کے باہر دونوں پاکستانی عہدیداروں نے میڈیا
سے بات نہیں کی ۔ پاکستانی خارجہ
سکریٹری کی آمد کے موقع پر غیر معمولی سکیوریٹی انتظامات بھی دیکھے گئے ۔
0 comments: